کراچی ، دودھ کی قیمت میں 10 روپے  فی کلو اضافہ

کراچی ، دودھ کی قیمت میں 10 روپے  فی کلو اضافہ

کراچی :شہر قائد میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا ازخود اضافہ کر دیا۔کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔ صدر ڈیری فامرز شاکر گجر نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں 330 روپیہ فی من اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 11 جولائی سے دودھ 120 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کراچی میں دودھ کا سرکاری نرخ 94 روپے مقرر ہے لیکن شہر میں دودھ پہلے ہی فی لیٹر 100 سے 110 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ سال ستمبر میں کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانی کی وجہ سے دوھ ایک سو دس روپے کلو فروخت کرنا شروع کیا گیا تھا۔کراچی میں دودھ 110 روپے لیٹر کے حساب سے فروخت ہونے پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم شہری مہنگا دودھ خریدنے پر مجبور تھے۔

شہر میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر مقرر تھی لیکن ڈیری فارمرز نے ایکس فارم قیمت بڑھا کر دکانداروں کو دودھ مہنگا فروخت کرنا شروع کردیا تھا جس سے ریٹیل قیمت بڑھ گئی۔