لاہور کے مزید 7 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور کے مزید 7 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کے ضلع لاہور کے مزید 7 علاقوں میں لاک ڈاوَن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے مطابق ٹاوَن شب اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے ای ایم ای سوسائٹی، واپڈا ٹاوَن، جوہر ٹاوَن سی بلاک اور چونگی امر سدھو بھی شامل ہے۔لاہور کے مزید 7 علاقوں میں ایک ہفتے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن رات 12 بجے شروع کر دیا جائے گا۔اس سے قبل 18 جون کو لاہور کے 61 علاقوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث دو ہفتے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

جن علاقوں کو سیل کیا گیا تھا ان میں جوہر ٹاوَن کے بلاک اے، بی ون، ای، ایف 2، جی، ایچ، جے اور آر شامل تھے۔ خیال رہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت مصطفیٰ ٹاوَن، کنال ویو، ای ایم ای، واپڈا ٹاوَن اور پی سی ایس آئی آر فیز2 بھی سیل کیے گئے تھے۔بحریہ ٹاوَن کا جیسمین، گلبہار، ایگزیکٹو بلاک، ڈی ایچ اے فیزون، تھری، فائیو اور فور، عسکری 9 اور 10 کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا۔