دنیا میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 19 لاکھ 75 ہزار افراد متاثر

دنیا میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 19 لاکھ 75 ہزار افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 5 لاکھ 47 ہزار 124 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ 19 لاکھ 75 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ 69 لاکھ 20 ہزار افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور ایک دن میں770 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔برازیل میں 16 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 537 افراد جاں بحق ہوئے اور مجموعی تعداد 66 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے اور وہاں 24 گھنٹوں کے دوران 479 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 683 ہو گئی ہے۔روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔ روس میں کورونا سے مزید 198 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 10ہزار 667 تک پہنچ گئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار952 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 1 ہزار 19 افراد متاثر ہیں اور 6 ہزار 434 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔میکسیکو میں دو لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور32 ہزار14 افراد جان کی بازی ہار کے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور11 ہزار931 جاں بحق ہوچکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار956افراد متاثر ہوچکے ہیں۔