مزدور طبقے کے تحفظ کیلئے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، وزیر اعظم

مزدور طبقے کے تحفظ کیلئے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، وزیر اعظم
کیپشن: پوری دنیا میں مزدوروں کے لیے مشکل وقت ہے، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوورنا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، مزدور طبقے کے تحفظ کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کورونا کے زیادہ پھیلاؤ کو روکا، پوری دنیا میں مزدوروں کے لیے مشکل وقت ہے ، معیشت کو نقصان سے بچانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کورونا کے بعد ملک بھر میں کرفیو لگایا گیا جس سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مزدور طبقے کے تحفظ کے لیے ہمیں مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، ہم نے عوامی اجتماعات، اسکولز اور کالجوں پر پابندی لگائی، ہم نے چھوٹے طبقات کی مدد کے لیے کیش پروگرام شروع کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی حکمت عملی بنانا ہوگی، مشکل وقت میں کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہوں اور ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہو گا۔