ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد انتقال کر گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وباءکورونا وائرس سے مزید 24 افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ ملک بھر میں ایک ہزار 683 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50 ہزار 531 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1683 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 24 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی جبکہ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار 493 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 633 تک جا پہنچی ہے۔ 
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1084 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 10 ہزار 609 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 34531 ہے۔