سوات اورگردونواح میں شدید زلزلہ

سوات اورگردونواح میں شدید زلزلہ
سورس: file photo

سوات: سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے سے  لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع سوات،بونیر،مالاکنڈ اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 168کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز  افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

شدید زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔