انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں 4 باؤلرز کی شمولیت کا امکان

انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں 4 باؤلرز کی شمولیت کا امکان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کارڈیف: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کارڈیف میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا جبکہ میچ کیلئے قومی ٹیم میں 4 فاسٹ باؤلرز اور 2 آل راؤنڈرز کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کارڈیف میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیموں نے ہی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں اور پہلے میچ میں فتح کیساتھ سیریز کے آغاز کی خواہاں ہیں۔ 
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج گرین شرٹس 4 فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف اور حسن علی کے ساتھ میدان میں اترے کی جبکہ 2 آل راؤنڈرز فہیم اشرف اور شاداب خان بھی باؤلنگ کے جوہر دکھائیں گے۔ 
ذرائع کے مطابق بیٹنگ میں بابر اعظم کے ساتھ فخر زمان ، امام الحق ، محمد رضوان اور سعود شکیل کی خدمات لی جائیں گی تاہم فائنل الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس سے پہلے ہی کیا جائے گا۔ دوسری جانب انگلینڈ کی نئی ٹیم کی قیادت کپتان بین سٹوکس کررہے ہیں لیکن ان کی 18 رکنی ٹیم میں 9 کھلاڑیوں نے کوئی ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلا ہے۔