بھارتی کورونا بہت بڑا مسئلہ بن گیا, پاکستان میں چوتھی لہر آسکتی ہے: وزیراعظم عمران خان

بھارتی کورونا بہت بڑا مسئلہ بن گیا, پاکستان میں چوتھی لہر آسکتی ہے: وزیراعظم عمران خان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اپنی ہیئت تبدیل کر رہا ہے۔ کورونا میں اس وقت بھارتی کورونا بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

کورونا کے حوالےسے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی تک اللہ تعالیٰ نے پاکستان میں خاص کرم کیا ہوا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آتے آتے ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ خطرہ ہے کہ چوتھی لہر آسکتی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی مختلف لہریں آتی رہیں گی،اس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوائیں۔ بھارتی قسم کےوائرس سےانڈونیشیااوربنگلادیش میں اس وقت بری حالت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید قرباں کی آمد ہے،عوام کو اس موقع پر بھی بھرپور احتیاط کرنی ہے۔ دنیا میں جہاں بھی لاک ڈاؤن لگا وہاں غریب لوگ مزید غریب ہوئے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل کرکے ہم اپنی معیشت کو بھی بچاسکتے ہیں۔ جانتا ہوں لوگ ایس او پیز کی وجہ سے تھک چکے ہیں۔ پاکستان واحد ملک تھا جہاں ماہ رمضان میں مساجد کھلی رہیں۔