کورونا سے اموات کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں رہی ہے، این سی او سی

کورونا سے اموات کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں رہی ہے، این سی او سی
سورس: file photo

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ  ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں رہی۔ 

این سی او سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبوں کے لحاظ سے کورونا سے اموات کی شرح  پنجاب کے بعد سندھ میں 24.68 فیصد رہی ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں 19.32 اور بلوچستان میں 1.4 رہی ہے۔

 این سی او سی کے مطابق شہروں میں کورونا سے باعث سب سے زیادہ اموات 20فیصدشرح سےکراچی میں ہوئی ہیں جس میں 4 ہزار 505 افراد عالمی وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں تاہم لاہور میں شرح اموات 19.5 فیصد رہی ہے۔

یا د رہے  کہ این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم عید پر کوئی پابندی نہیں عائد کرنا چاہتے لیکن کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے عید الاضحیٰ پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے ۔