سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  مسلسل4 روز منفی بندش کے بعد 100 انڈیکس نے آج کاروبار کا اختتام مثبت کیا ہے۔

ہنڈرڈ انڈیکس آج 805 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 53 پر بند ہوا ہے جو انڈیکس کی آج کے دن کی بلند ترین سطح بھی رہی۔ شیئرز بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی، کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن  111 ارب روپے بڑھی ہے،کاروبار بندش پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 372 ارب روپے ہے۔  

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی، قدر مزید 300 روپے بڑھ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 امریکی ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 815 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام کی قدر 257 روپے اضافے کے بعد 94050 روپے ہو گئی ہے۔ چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا، قیمتیں بالتتریب 1440 روپے اور 1234.56 روپے پر برقرار ہے۔