دنیا بھر میں بونی گائے " رانی " کے چرچے ، سوشل میڈیا پر تصویریں وائرل

دنیا بھر میں بونی گائے
سورس: file photo

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی بونی گائے کے دنیا بھر میں چرچے ،سوشل میڈیا پر آج کل ایک گائے کی تصاویروائرل ہورہی ہیں جنہوں نے پوری دنیا کی نظریں اپنی جانب مرکوز کروا لی ہیں۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر  چڑی گرام کے ایک فارم میں موجود بونی گائے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

منفرد قد و قامت کی حامل رانی نامی اس گائے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے جس کا قد 20 انچ (51 سینٹی میٹر) جبکہ عمر 23 ماہ ہے، رانی کی لمبائی 26 انچ (66 سینٹی میٹر) اور  وزن 26 گلو گرام ہے۔

 اس بونی گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ رانی گنیز  بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود دنیا کی سب چھوٹی گائے سے بھی 10 سینٹی میٹر چھوٹی ہے۔ 

فی الحال دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہونے کا اعزاز  اس وقت بھارتی ریاست کیرالہ کی گائے کے پاس ہے جس کا قد 61 سینٹی میٹر ہے جبکہ عام طور  پر گائے کا قد 150 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔

فارم کے مالکان کے مطابق تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ خاص طور پر اسے دیکھنے آ رہے ہیں اور  اس کے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے ہیں۔