پی ٹی آئی پنجاب کے مقابلے بھر پور طریقے سے جیتے گی: فواد چودھری

پی ٹی آئی پنجاب کے مقابلے بھر پور طریقے سے جیتے گی: فواد چودھری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کے مقابلے بھر پور طریقے سے جیتے گی ۔ حمزہ شہباز کی حکومت آخری چند ہفتے پورے کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے وزرا اور مشیر سرکاری گاڑیوں پر مہم چلا رہے ہیں ۔ ان کے وزیروں کو پٹرول مفت مل رہا ہے اس لیے سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے 5 اراکین کے نوٹیفکیشن روکے تھے ۔ ضمنی انتخابات میں 20 نشستوں پر پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی ۔ لوٹوں کو اپنے گھروں سے نکلنے کا موقع بھی نہیں مل رہا ۔ پنجاب کے دیگر حلقوں میں بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہے ۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 173 لوگ اسمبلی میں ہیں ۔

سابق وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی پالیسیز سے پاکستان کیلئے مزید مشکلات بڑھیں گی ۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر تیل ، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائیں ۔ آئی ایم ایف نے اینٹی کرپشن کے قانون ٹھیک کرنے کا کہا تو حکومت خاموش بیٹھی ہے ۔ ان میں اخلاقی جرات نہیں ہے کہ یہ اسمبلی سے استعفیٰ دیتے ۔

مصنف کے بارے میں