پاکستانی معیشت زوال پذیر ہے ،پرویز مشرف

پاکستانی معیشت زوال پذیر ہے ،پرویز مشرف

دبئی : سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت زوال پذیر ہے، پاکستان کا چوتھی بار بیڑا غرق ہو رہا ہے، سپریم کورٹ سے بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں ۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔انہوں نے کہا کہ معیشت زوال پذیر ہے، عالمی سطح پر ہم نے رتبہ کھو دیا ہے، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور امریکا سمیت کہیں ہماری عزت نہیں۔

پرویز مشرف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بھی خراب ہے، بھارت اور افغانستان کی طرف سے بیرونی خطرات درپیش ہیں۔سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا بیڑو غرق ہو رہا ہے، پاکستانی عوام اب تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔