آئندہ 24گھنٹوں کے دوران متعدد علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران متعدد علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملتان،ساہیوال ڈی جی خان، بہاولپور،سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

فورکاسٹنگ آفیسر مزمل حسین کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ، ساہیوال ڈویژن ، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا،اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ساہیوال میں 29، قصور 25،ٹوبہ ٹیک سنگھ 20، اوکاڑہ19، بھکر 15، فیصل آباد12، مری11، منگلا10، لاہور(سٹی 10، ائیر پورٹ09)، چکوال09، سرگودھا (سٹی 07، ائیرپورٹ 01)، نورپورتھل،جہلم 05، راولپنڈی ( چکلالہ 04،شمس آباد01)، شورکوٹ04، جھنگ02، اسلام آباد (زیروپوائنٹ،سیدپور، بوکرہ01) ،کامرہ 01، راولاکوٹ13، کوٹلی 08، گڑھی دوپٹہ 07، مظفرآباد01، مالم جبہ 10، دیر07، پٹن 04، کالام 03، ڈی آئی خان، کاکول02، پشاور(سٹی، ائیرپورٹ01)، بالاکوٹ، چراٹ، لوئیر دیر 01، بگروٹ 08، گوپس، استور 03، سکردو 02، بونجی، چلاس01 ، کراچی(ائیرپورٹ)میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزمل حسین نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی میں50، دادو 46، شہید بینظیرآباد 45، پڈعیدن 44، جیکب آباد، تربت ، لاڑکانہ، سکھر، روہڑی، رحیم یار خان میں 43 ڈگری سینٹی جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 22اور زیادہ سے زیادہ 33،اسلام آباد 23اور34،کراچی 30اور36،پشاور 22اور39،کوئٹہ میں کم سے کم 16اور زیادہ سے زیادہ 36،گلگت میں 14اور 32جبکہ چترال میں کم سے کم 16اور زیادہ سے زیادہ 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے