قطر کا پاسپورٹ رکھنے والے غیر ملکیوں پر بھی متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی عائد

قطر کا پاسپورٹ رکھنے والے غیر ملکیوں پر بھی متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی عائد

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ائیر ویز نے کہا ہے کہ قطر کا پاسپورٹ رکھنے والے متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحاد ائیر ویز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن مسافروں کے پاس قطر کا پاسپورٹ ہو گا وہ متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہو سکیں گے یہاں سے ٹرانزٹ پرواز نہیں لے سکیں گے۔بیان کے مطابق قطر میں نقل مکانوں یا غیر ملکیوں کی حیثیت سے مقیم اور قطر کا ریذیڈینس پرمنٹ رکھنے والے افراد پر بھی یہ پابندی عائد ہو گی۔

قطر کے خلاف سفارتی بائیکاٹ میں بعد ازاں مالدیپ جزائر اور لیبیا کی تبروک حکومت سمیت موریتانہ بھی شامل ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔