امریکی صدر کا ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر کا ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا ہے ۔ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماوں نے خطے کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی اور شدت پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

صدر ٹرمپ نے خطے کے استحکام کے لیے خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پربھی زور دیا ۔وائٹ ہاوس کے مطابق صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے۔

یاد رہے عرب ممالک نے قطر کی ناکہ بندی کرنے  کے بعد خطے کے حالات یکسر تبدیل ہو گئے ہیں،اس وقت قطر  میں ایمرجنسی کے حالات پیدا ہو چکے ہیں،قطر میں غذائی قلت کے بحران کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں