بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ، وزیرخزانہ خیبر پختونخوا

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ، وزیرخزانہ خیبر پختونخوا

کوئٹہ: خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ بجٹ مالی سال 2017-18ءمیں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ عوام دوست5 بجٹ پیش کئے جانے کے بعد بدلے گا خیبرپختونخوا کی بجائے بدل گیا ہے خیبرپختونخوا کا نعرہ لگائیں گے۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید نے بتایاکہ  ٹیکس پیئرز کی تعداد میں اضافہ کیاگیاہے۔ 208ارب روپے کے ترقیاتی پروگراموں سے 25ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ‘ پنشن اور الاونسز میں اضافے پر 16ارب 50کروڑ روپے کےاضافی اخراجات حکومت کو برداشت کرنا پڑیں گے۔

پشاور سیکرٹریٹ میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے کہاکہ عوام دوست5 بجٹ پیش کئے جانے کے بعد بدلے گا خیبرپختونخوا کی بجائے بدل گیا ہے خیبرپختونخوا کا نعرہ لگائیں گے۔ 603ارب روپے کے بجٹ میں صوبے کے ترقیاتی کاموں کےلئے 208ارب روپے رکھے گئے ہیںجن میں سے بنیادی ترجیح صحت ‘ تعلیم اور انفراسٹرکچر کو دی گئی ہے۔

صوبائی وزیرخزانہ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے 2010ءکے ایڈہاک ریلیف الاونس کو تنخوا ہ میں ضم کرکے 10فیصد اضافے کے ساتھ ریلیف الاونس دیا جائےگا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ‘ پنشن اور الاونسز میں اضافے پر 16ارب 50کروڑ روپے کے اضافی اخراجات حکومت کو برداشت کرنا پڑیں گے۔بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاگیاہے صرف ٹیکس کی شرح اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کیاگیاہے۔

مصنف کے بارے میں