'دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے اجتماعی طور پر جدوجہد کرنا ہو گی'

'دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے اجتماعی طور پر جدوجہد کرنا ہو گی'

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیلا میں ایس ایس جی ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے ایس ایس جی کی تربیتی معیار کو سراہا۔


اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے اور پاک فوج کو انسداد دہشتگردی آپریشنز میں وسیع تجربہ ہے۔

آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاک فوج دوست ممالک کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دینے لیے تیار ہے۔ تربیلا میں نائیجیرین فورسز کے دستے نے 8ہ فتوں کی تربیت مکمل کی جس میں نائیجیریا کی فوج کا دستہ 26 افسران سمیت 440 جوانوں پر مشتمل تھا۔

گزشتہ روز وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ جلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، آئی ایس آئی چیف، وزیر داخلہ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور، افغان سرحد اور ایل او سی کی صورتحال سمیت کلبھوشن کے معاملے پر بھی غور کیا گیا جبکہ قطر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا اور کہا پاکستان کے خلاف افغان سر زمین استعمال ہونے کے باوجود پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

افغان سر زمین کے استعمال کے نتیجے میں پاکستان کا بہت بڑا جانی نقصان ہو چکا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے افغان عوام کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے چیلنجز کے باوجود دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنا بھرپور دفاع کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں