کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں ، پریش راول

ممبئی: بالی وڈ اداکار پریش راول نے پاکستانی فلموں و ڈراموں میں کام کرنے سے متعلق اپنے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبجی نہیں کہا کہ مجھے پاکستانی فلموں میں کام کرنا ہے اور نہ ہی میری ایسی کوئی خواہش تھی۔

کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں ، پریش راول

ممبئی: بالی وڈ اداکار پریش راول نے پاکستانی فلموں و ڈراموں میں کام کرنے سے متعلق اپنے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھینہیں کہا کہ مجھے پاکستانی فلموں میں کام کرنا ہے اور نہ ہی میری ایسی کوئی خواہش تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پریش راول کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں دوٹوک یہ بات کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میرا بیان غلط پیش کیا گیا، میں نے صرف یہ کہا تھا کہ مجھے پاکستانی ڈرامہ ہمسفر پسند آیا تھا، لیکن یہ کبھی بھی نہیں کہا کہ ہمارے ڈرامے بیزار ک±ن ہیں، میں نے صرف یہ کہا کہ ہمارے ڈرامے تھوڑے کمزور ہیں‘۔ 68 سالہ پریش راول کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے انہیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اپنے بیان کی وضاحت کرنے کی ضرورت پڑی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میڈیا نے بالی ووڈ اداکار کا بیان پیش کیا تھا جس میں اداکار نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی ڈراموں کو بیزار ک±ن کہا تھا۔