بیٹوں نے قرضوں سے تنگ آ کر باپ کو قتل کر دیا

 بیٹوں نے قرضوں سے تنگ آ کر باپ کو قتل کر دیا

نوشہرہ:  نوشہرہ کے علاقہ ترلاندی میں مبینہ طور پر بیٹوں نے باپ کے قرضوں سے تنگ آ   کر باپ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ اور بعدازاں پشاور منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مصری بانڈہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی جبکہ مقتول کے دونوں بیٹے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گل نواز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں پولیس کوبتایا کہ اس کے دو پوتوں سترہ سالہ سید محمد، اور بارہ سالہ اکرام کی افطاری کے وقت کسی بات پر تکرار ہو ا  اور  آپس میں بھائی لڑنے لگئے جب کہ باپ میر نواز دونوں کو چھڑا رہاتھا کہ باپ بیلچوں اور کدال کی زد میں آ   کر شدیدزخمی ہوگیا۔

دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مقتول میر نواز کے بیٹوں سید محمد اوراکرام کیمطابق ان کے باپ نے کاروبار کی غرض سے کئی لوگوں سے بھاری قرض لیاتھا جس کے باعث آئے روز قرض دار ان کے دروازے پر آتے جس سے ان کے گھر کی بے عزتی ہوجاتی تھی۔ آئے روز   کی بے عزتی سے تنگ آ  کر بیٹوں نے بیلچوں سے اپنے باپ پر وار کرکے قتل کردیا۔ 

مصنف کے بارے میں