سیالکوٹ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشتگرد گرفتار

سیالکوٹ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشتگرد گرفتار

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پانچ دہشت گرد وں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز موادبر آمد کرلیاگیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی گوجرانوالہ نے سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور چوک میں کارروائی کرکے پانچ ملزمان عبدالوہاب عرف آسٹریلوی سکنہ کراچی، بیزاد علی سکنہ کراچی، شازب ظفر سکنہ کراچی، وقاص سکنہ اسلام آباد، دانیال سکنہ کراچی کو اس وقت جب وہ دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی پلاننگ کررہے تھے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 3400گرام دھماکہ خیز مواد، 100انچ فیوز، پانچ نان الیکٹرک ڈیٹو نیٹر، 3بیگ، تین شناختی کارڈ، اور تین ہزار روپے نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے اور انہیں خصوصی طور پر کراچی میں ٹریننگ دے کر سیالکوٹ میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے کیلئے بھجوایا گیا تھا جسے سی آئی ڈی نے ناکام بناکر ملزمان کو گرفتار کرکے سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن گوجرانوالہ منتقل کردیا ہے۔ اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مصنف کے بارے میں