آج تک شعیب اختر سے مشکل باؤلر کا سامنا نہیں کیا ، دھونی

لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے شعیب اختر کو دنیا کا سب سے مشکل ترین باو¿لر قرار دیدیا۔

آج تک شعیب اختر سے مشکل باؤلر کا سامنا نہیں کیا ، دھونی

لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے شعیب اختر کو دنیا کا سب سے مشکل ترین باؤلر قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شعیب اختر سے مشکل باؤلر کا سامنا نہیں کیا اور ان کی انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ یارکر کرنے کی صلاحیت مشکلات سے دوچار کرتی تھی۔مگر شعیب اختر کا سامنا کرنے میں مزا بھی آتا تھا۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایم ایس دھونی کے بیان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایم ایس دھونی نے بطور کپتان دنیا کے سارے بڑے اعزاز جیتے ہیں اور وہ بھارت کے کامیاب ترین ون ڈے کھلاڑی بھی ہیں، ان کے بیان سے حوصلہ افزائی ہوئی۔
انٹرنیشنل میچوں میں دھونی اور شعیب اختر دس مرتبہ مدمقابل آئے جہاں ون ڈے میچوں میں شعیب کی 39 گیندوں پر وکٹ کیپر بلے باز نے 32 رنز بنائے اور تین مرتبہ ا?و¿ٹ ہوئے البتہ ٹیسٹ کرکٹ میں رانچی کے وکٹ کیپر کے اعدادوشمار بہتر ہیں جہاں وہ 83 گیندوں پر 71 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور شعیب نے انہیں صرف ایک مرتبہ آؤٹ کیا۔