لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل اور شراب برآمد

لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل اور شراب برآمد

لاڑکانہ:  لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 10 روپوش، اشتہاریوں اور مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹرسائیکل اور شراب برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے پولیس مقابلوں، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے مقدمات میں روپوش ملزم لطیف مہر، روپوش ملزم شاہنواز عرف پٹھان چانڈیو، ملزم رفیق بروہی، تھانہ رشید وگن کی پولیس نے قتل مقدمے میں اشتہاری ملزم نظیر لاشاری، تھانہ باڈہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری تعمیر عرف تیمور جونیجو، نوڈیرو تھانہ پولیس نے روپوش ملزم گلشیر ماچھی، تھانہ دڑی پولیس نے روپوش ملزم وسیم لغاری، روپوش ملزم اکبر عمرانی، تھانہ ولید پولیس نے چیکنگ کے دوران ملزم مظہر میر بحر کو شراب کی پانچ بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ سیہڑ تھانہ پولیس نے ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔

مصنف کے بارے میں