نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری آج حلف اٹھائیں گے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری آج حلف اٹھائیں گے
کیپشن: image by facebook

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری آج دن 11بجے حلف اٹھائیں گے ، ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاﺅس میں ہوگی ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ان سے حلف لیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری آج دن 11بجے حلف اٹھائیں گے ، ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاﺅس میں ہوگی ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ان سے حلف لیں گے ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی کے پی ناصر درانی کے نام تجویز کئے تھے.

ڈاکٹر حسن عسکری نے یوکے سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا اور انہوں نے ایم فل کیا، پی ایچ ڈی اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں۔

انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں ،  ڈاکٹر حسن عسکری سٹاف کالج ، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچر بھی دیتے رہے اور ایک غیر جانبدار تجزیہ کار کے طورپر جانے جاتے ہیں۔