پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت پر نواز شریف شدید برہم

پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت پر نواز شریف شدید برہم
کیپشن: پرویز مشرف کو مشروط اجازت دی گئی اور مجھے تاحیات نااہل کر دیا گیا، نواز شریف۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا یہ سب سمجھ اور قانون سے بالاتر ہے کہ پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دیدی گئی۔ ایک بندے کو کیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے جس پر غداری کا مقدمہ تھا اور اب مشروط اجازت دے دی گئی۔ ہماری تو فہم و فراصت میں یہ بات نہیں کہاں گیا قانون؟۔ کہاں گیا آئین اور کہاں گیا آرٹیکل چھ؟۔

نواز شریف نے مزید کہا موازنہ کیجئے  پرویز مشر ف کو مشروط اجازت دی گئی ہے اور دوسری طرف انھیں تاحیات نااہل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع

پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اس بحث میں نہیں پڑتے آج چیف جسٹس کے بیان پر بحث ہو رہی ہے ۔ آج کوئی آئین توڑ دے چائے تباہی پھیر دے چیف جسٹس چاہیں تو ضمانت مل جائے گی ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرویز مشرف پر اکبر بگٹی کا کیس ہے، سانحہ 12 مئی کا کیس ہے۔ آئین توڑا گیا، لال مسجد آپریشن کیا گیا اور اب ان سب اقدامات کے ذمہ دار کو گارنٹی دی جا رہی ہے ایک شخص آئین اور قانون سے کیسے بالاتر ہو سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں