برازیل 21 ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی واحد ٹیم بن گئی

برازیل 21 ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی واحد ٹیم بن گئی
کیپشن: Image by Medium

لاہور:پانچ بار فٹبال کا عالمی کپ اپنے نام کرنے والی برازیل کی ٹیم تمام کے تمام اکیس ورلڈ کپ کھیلنے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ ورلڈ کپ کا پانچ بار ٹائٹل برازیل نے جیتا، آئس لینڈ اور پانامہ پہلی بار عالمی فٹبال کپ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2 سابق وزرائے اعظم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیاری پکڑ لی، اعلان جلد ہوگا
برازیل فٹبال ٹیم کا نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ، اب تک تمام کے تمام اکیس ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا، برازیل ہی سب سے زیادہ پانچ مرتبہ عالمی چیمپئن بنا۔

یہ بھی پڑھیں:عائشہ گلالئی کا پرویز خٹک کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

موجودہ چیمپئن جرمنی نے عالمی ٹرافی پر چار بار قبضہ جمایا،چار ورلڈ کپ جیتنے والا اٹلی دوہزار اٹھارہ کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ہی نہ کرسکا۔ ارجنٹائن اوریوروگوئے نے دو دو بار ورلڈ ٹرافی شو کیس میں سجائی جبکہ انگلینڈ ، سپین ،اور فرانس کو ایک ایک بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

آئس لینڈ اور پانامہ کی ٹیمیں روس میں پہلی بار عالمی فٹبال کپ کھیل رہی ہیں۔خیال رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ آئندہ ماہ سے روس میں شروع ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں