جڑواں شہروں میں پانی کی قلت پر ازخود نوٹس :چیف جسٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کر لیا

جڑواں شہروں میں پانی کی قلت پر ازخود نوٹس :چیف جسٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:جڑواں شہروں میں پانی کی قلت پرازخودنوٹس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرتے ہوئے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ پانی کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:2 سابق وزرائے اعظم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیاری پکڑ لی، اعلان جلد ہوگا

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اوراسلام آباد میں پانی کی قلت پرازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستا ن نے کی۔ اور اس موقع پر سماعت شروع ہوتے ہی عدالت نے سوال کیا کہ کیا وہ تمام لوگ موجود ہیں جن کے ٹیوب ویلز ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جی آج کمرہ عدالت میں زمرد خان، ملک ابرار، شہزادہ خان، سجاول محبوب سمیت 8 افراد عدالت میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عائشہ گلالئی کا پرویز خٹک کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ زمرد خان آپ بتائیں آپ پر الزام ہے کہ آپ کا ٹیوب ویل ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر سراسر غلط الزام ہے میرا کوئی ٹیوب ویل نہیں،میں سماجی کارکن کی حیثیت سے کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں،راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں پانی کا شدید بحران ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر انتظامیہ کی جانب سے پانی نہیں دیا جارہا،کینٹ بورڈ اور سی ڈی اے ایک دوسرے سے تعاون نہیں کررہے۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کیا لوگ ٹینکرز کا پانی استعمال کرتے ہیں؟ اور اتنا پانی یہ لوگ مفت میں لے رہے ہیں؟پانی کی فراہمی سے متعلق ضابطہ ابھی تک کیوں نہیں بنا؟اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے نمائندہ نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر موقف اپنایا کہ آئندہ اجلاس میں ٹیوب ویل سے پانی استعمال کرنے والوں پر ٹیکس لگانے کا سوچ رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:ایان علی کی کسٹم اپیلٹ ٹریبونل نے جرمانہ ختم کرنے کی درخواست خارج کردی

جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد ہی آپ کو کیوں یاد آتا ہے؟کتنے دن میں ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیں گے؟جس پرنمائندہ میونسپل کارپوریشن نے سپریم کورٹ سے کہا کہ 15 روز کا وقت دے دیں۔سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرتے ہوئے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ پانی کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی بنائیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں