تیسرا ٹی20 :بنگلہ دیش کو 1 رن سے شکست،افغانستان کا کلین سویپ

تیسرا ٹی20 :بنگلہ دیش کو 1 رن سے شکست،افغانستان کا کلین سویپ
کیپشن: تصویر بشکریہ اے پی

دہرادون:افغانستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:2 سابق وزرائے اعظم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیاری پکڑ لی، اعلان جلد ہوگا

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر دہرادون میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز بنائے ۔146 رنز ہدف کے تعاقب میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو آیا اور بنگلہ دیش کی ٹیم 6 وکٹ پر 144 رنز بناسکی اور اس طرح افغانستان نے 1 رن سے فتح حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔

تصویر بشکریہ اے پی 

افغانستا ن کی جانب سے محمد شہزاد نے 26 ،عثمان غنی نے 19 ،اصغر ستانکزئی نے 27 ،سمیع اللہ شنواری نے ناٹ آﺅٹ 33 ،محمد نبی نے 3 ،نجیب اللہ زدران نے 15 ،شفیق اللہ نے 15 اور راشد خان نے 1 رن ناٹ آﺅٹ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:عائشہ گلالئی کا پرویز خٹک کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

بنگلہ دیش کی جانب سے نظم الاسلام نے 2 ،شکیب الحسن نے 1 ،ابوجاوید نے 2 اور عارف الحق نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔جواب میں بنگلہ دیش کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے لتن داس نے 12 ،تمیم اقبال نے 5 ،سومیا سرکار نے 15 ،مشفق الرحیم نے 46 شکیب الحسن نے 10 ،محموداللہ نے 45 اور عارف الحق نے 5 رن ناٹ آﺅٹ بنائے۔

تصویر بشکریہ اے پی 

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 1 ،کریم جنت نے 1 اور راشد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔مشفق الرحیم کو میچ جبکہ راشد خان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔اس طرح افغانستان نے تین میچو ںکی سیریز 3-0 سے جیت کر کلین سویپ کرلیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں