نگراں وزیراعظم کے دورہ سوات پر وفاق سے جواب طلب

 نگراں وزیراعظم کے دورہ سوات پر وفاق سے جواب طلب
کیپشن: اخراجات کی واپسی کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے پی پی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کے دورہ سوات پر اٹھنے والے اخراجات کی واپسی کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے ذاتی امور کے لئے اپنے آبائی علاقے سوات میں 22 گاڑیوں کے کانوائے اور پروٹوکول کو استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر حسن عسکری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھالیا

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت معاملے کا نوٹس لے اور اس پر اٹھنے والے اخراجات واپس لینے کا حکم دے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں