بجلی کی تشویشناک صورتحال،عمران خان نے نگراں وزیراعظم کو خط لکھ دیا

بجلی کی تشویشناک صورتحال،عمران خان نے نگراں وزیراعظم کو خط لکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں بجلی کی تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک کو خط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم بجلی بحران کی صورتحال پرقوم کواعتماد میں لیں۔

یہ بھی پڑھیں:2 سابق وزرائے اعظم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیاری پکڑ لی، اعلان جلد ہوگا

210c886f7ec0e1c2c08beacce72564cd

یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعظم کے دورہ سوات پر وفاق سے جواب طلب
نگراں وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے قوم کواعتماد میں لے،500ارب گردشی قرض کی رقم سے متعلق درست صورتحال بتائی جائے کیونکہ عوام کا حق ہے انہیں صحیح حقائق کا پتہ چلے۔

یہ بھی پڑھیں:عائشہ گلالئی کا پرویز خٹک کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کوبتایاجائے پاورسیکٹرمیں ناکامی کاذمہ دارکون ہے؟ تاکہ قوم کوپتہ چلے ان کےساتھ کیے گئے وعدے کس قدرپورے ہوئے ہیں، سابق حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کادعویٰ کرتی رہی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدت کے خاتمے کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار 600 میگا واٹ تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں