اصغر خان کیس، نواز شریف کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اصغر خان کیس، نواز شریف کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
کیپشن: نواز شریف نے قانون ماہرین سے مشاورت کے بعد اصغر خان کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے اصغر خان کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کی گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالت نے نواز شریف کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی جب کہ کیس کے فریقین کو ایک ہفتے میں جواب داخل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے قانون ماہرین سے مشاورت کے بعد اصغر خان کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی تشویشناک صورتحال،عمران خان نے نگراں وزیراعظم کو خط لکھ دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں بیرسٹر ظفراللہ اور منور اقبال ایڈووکیٹ نواز شریف کی نمائندگی کریں گے اور سابق وزیراعظم کی طرف سے ان کے وکلا جواب جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ اصغر خان کیس کی سماعت اب 12 جون کو ہونی ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے 21 سویلین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں