پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے، خورشید شاہ

 پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے، خورشید شاہ
کیپشن: کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے قراردادیں پاس کی ہوئی ہیں، خورشید شاہ۔۔۔فائل فوٹو

پنوں عاقل: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو پیش ہونے کے حکم پر کہا سابق صدر پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے قراردادیں پاس کی ہوئی ہیں کیونکہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ہے اور اسے وہاں ہی حل ہونا چاہیے۔ عدالت کو بھی چاہیے وہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دے۔ کالا باغ ڈیم کے معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اصغر خان کیس، نواز شریف کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی امکان ہے کہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ مارشل لاء کوئی نہیں لگا سکتا کیونکہ چیف جسٹس نے بھی کہا ہے ان کی بات کا یقین کرنا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں