ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات

ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار مشرقی پاکستان میں ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرے زون ہائی برڈ چیلنجز میں مجرمانہ سرگرمیاں و دیگر طریقہ کار شامل ہیں، ایسے طریقہ کار سے مخصوص سیاسی و غیر سیاسی اہداف کو حاصل کیا جاتا ہے۔ اس طریقے میں ریاستی اداروں پر عدم اعتماد کو فروغ دیا جاتا ہے، پاکستان میں گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار کا استعمال دشمن کیجانب سے جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اہم امور پر گفتگو
 

انہوں نے مزید کہا کہ گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار کو ایک مخصوص وقت تک محدود کرنا ضروری ہوتا ہے، ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی۔ 1971 میں گرے ہائی برڈ جنگی طریقہ کار زبان زد عام نہیں تھا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے، خورشید شاہ
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں