شلپا شیٹھی نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں

شلپا شیٹھی نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں۔ وہ آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی 8جون 1972ءمیں پیدا ہوئیں، وہ اب تک متعدد بالی وڈ، تامل، تیلگو اور کناڈا فلموں میں کام کر چکی ہیں، انہوں نے 1993ء میں ہندی فلم ”بازی گر “ سے فلمی کیریئر کا ا?غاز کیا، جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا جس کے بعد انہوں نے 1994ء میں فلم ”میں کھلاڑی تو اناڑی“ میں اپنی اداکاری سے خود کو منوایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کو اہم فلم سے آﺅٹ کرادیا

ان کی معروف فلموں میں ”بازی گر“، ”میں کھلاڑی تو اناڑی“، ”دھڑکن“، ”لائف ان اے میٹرو“ اور دیگر شامل ہیں، شلپا شیٹھی برطانوی ریئیلٹی ٹی وی سیریز ”سیلبرٹی بگ برادر 5“ کا خطاب بھی اپنے نام کر چکی ہیں جبکہ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں