شاہ محمود قریشی نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا خواب دیکھنا شروع کر دیا

شاہ محمود قریشی نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا خواب دیکھنا شروع کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ”پنجاب کا اگلا وزیرِاعلیٰ بنوں گا“ کے دعوے کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا لیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں نمائندہ شخصیات اور حلقہ کی بااثر برادریوں کو یہ پیغام دینا شروع کر دیا ہے کہ تحریکِ انصاف کی کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ انہیں ہی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈاکٹر حسن عسکری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھالیا

واضح رہے کہ ڈاکٹر پروفیسر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا ہے۔گورنر رفیق رجوانہ نے پروفیسر حسن عسکری سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ ڈاکٹر حسن عسکری کا نام تحریک انصاف کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں