چند لوگ 70سال سے عوام کی قسمت کا فیصلہ کر تے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، نواز شریف

چند لوگ 70سال سے عوام کی قسمت کا فیصلہ کر تے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، نواز شریف
کیپشن: فوٹو: فائل

منڈی بہاو الدین : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ چند لوگ پچھلے 70سال سے عوام کی قسمت کا فیصلہ کر تے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔دشمنوں کی شدید خو اہش ہیں کہ مجھے کو جیل بھیج دیا جائے ، وہ اس سے قبل بھی مجھے ہتھکڑیاں لگا چکے اور 7سال کیلئے ملک سے باہر نکال چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام گرمی ، روزے کی پروا کئے بغیر مسلم لیگ ن کے جلسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ نواز شریف اپنی ذات کیلئے نہیں عوام کیلئے اور عوام کے بچوں کیلئے لڑ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ 70سال سے جو نا انصافی ہو رہی ہے اس کا سلسلہ اب آگے نہیں چل سکتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں عوام کی حکمرانی کے لئے جدو جہد کر رہا ہوں۔میں آج 92پیشیاں بھگت کر جلسے میں پہنچا ہوں۔ اس ملک میں ایسا کوئی سیاستدان نہیں جس نے 5سے زیادہ پیشیاں بھگتی ہوں لیکن میں نے عوام کیلئے اتنی پیشیاں بھگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام عہد کرے کے ووٹ کا تقدس بحال کرنے کیلئے اور ووٹ کوعزت دینے کیلئے نواز شریف کا ساتھ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ہم نے استثنی مانگا تو کہا گیا کہ کہیں آپ ملک سے فرار نہ ہو جائیں:مریم نواز

قائد مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے زندگی بھر کے لئے نا اہل کردیا لیکن پاکستان کے لوگ میرے سا تھ ہیں اور وہ اس فیصلے کو نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو تبدیل ہو نا چاہئے اور یہ فیصلہ 25جولائی کوتبدیل ہو جائے گا۔ عوام ہر پولنگ سٹیشن پر پہرہ دیں تاکہ کوئی دھاندلی نہ کر سکے۔ اگر کسی نے دھاندلی کی کوشش کی تو پھر جو کر ے گا تو اس کی سزا پائے گا اور یہ پوری قوم اس کی سزا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اصغر خان کیس، نواز شریف کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ جب میری آواز عوام تک پہنچے تو وہ میرا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ سوچنے والے بھی سوچتے ہوں گے کہ کس شخص سے پالا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام لوٹوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ووٹر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑ ا ہے۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں