حامد خان کو پارٹی پالیسی پر تنقید کرنا مہنگی پڑ گئی

حامد خان کو پارٹی پالیسی پر تنقید کرنا مہنگی پڑ گئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینئر رہنما حامد خان کو پارٹی ٹکٹ دینے کی بجائے خود ان کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان کو پارٹی پالیسی پر تنقید کرنا مہنگی پڑ گئی، وہ امیدواروں کی پہلی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ ان کی سیٹ پر عمران خان خود میدان میں آگئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سب کو ٹکٹ دینا ممکن نہ تھا، کپتان کا ٹکٹس لسٹ فائنل کرتے ہوئے اہم ویڈیو پیغام جاری
 

ذرائع کے مطابق حامد خان پارٹی میں نئے آنے والوں پر تنقید کرتے تھے اور اکثر تقریبات میں پارٹی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ حامد خان نے دوہزار تیرہ کے الیکشن میں سعد رفیق کے مقابلے میں الیکشن لڑا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات
 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو پارلیمانی سیاست سے آؤٹ کردیا، این اے 124 سے ولید اقبال کے بجائے نعمان قیصر کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں