پی ٹی آئی نے سابق ن لیگی ایم پی اے کو بن مانگے ٹکٹ جاری کر دیا

پی ٹی آئی نے سابق ن لیگی ایم پی اے کو بن مانگے ٹکٹ جاری کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف نے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو بن مانگے ہی ٹکٹ جاری کر دیا۔ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے دو مرتبہ ایم پی اے بننے والی نازیہ راحیل نے تیسری مرتبہ بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب سے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے لئے انہوں نے درخواست ہی نہیں دی تھی۔ نازیہ راحیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتی ہیں، وہ وہیں سے گزشتہ 2 الیکشن جیت چکی ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی ٹکٹ کے لئے درخواست دے رکھی ہے لیکن بن مانگے ہی انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے منتخب کردہ امیدواروں میں جگہ دے دی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں نازیہ راحیل کا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر بھی غلط لکھا گیا ہے۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں