سٹیل مل کو ڈوبنے نہیں دیں گے،مجلس عمل کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی:لیاقت بلوچ

سٹیل مل کو ڈوبنے نہیں دیں گے،مجلس عمل کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی:لیاقت بلوچ
image by facebook

کراچی :جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری و متحدہ مجلس عمل پاکستان کے جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ2018کے انتخابات میں مجلس عمل کتاب کے نشان پر انتخاب لڑے گی۔


انھوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر اور طبقہ اشرافیہ کو شکست دے گی ، کراچی اگر تبدیلی کے لیے کھڑا ہوجائے تو پورے ملک کے اندر تبدیلی یقینی ہوگی ، کراچی کے عوام کواب بھتہ خوری ، بوری بند لاشوں اور تعصب و نفرت کی سیاست سے نجات ضرور ملے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل قومی ادارہ ہے ، مجلس عمل اسے ڈوبنے نہیں دے گی بلکہ اسے اس کی اصل حالت میں بحال کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے لیکن یہاں محبتوں کو نفرتوں اور تعصبات میں بدل کر اور شہر کے لوگوں سے زندگی کا سکون چھین لیا گیا ہے ، عوام بجلی اور پانی کے شدید بحران سے دوچار ہیں۔