فٹبال ورلڈکپ سے قبل کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

فٹبال ورلڈکپ سے قبل کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن: فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے دنیا کے مقبول ترین کھیل میں بھی کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا۔

فٹ بال کے کھیل میں بھی ایک بڑے اسٹنگ آپریشن نے کئی چہروں کو بے نقاب کر دیا، اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو میں افریقن فٹبال کے ریفری اور حکام کو میچز سے پہلے ڈالرز اور تحائف لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان میں ایک ریفری ایسا بھی شامل ہے جس نے ورلڈکپ میں بھی ذمہ داری نبھانی تھی۔ ویڈیو میں مکالمہ سنا جاسکتا ہے جس میں کرپٹ ریفری نے کہا کہ تحفہ دینے کا شکریہ، اس سے بھی زیادہ اہم آپ سے دوستی ہونا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی، پی سی بی کی نگاہیں نیوزی لینڈ پر مرکوز
 

اسٹنگ آپریشن نے افریقن فٹبال کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ افریقن فٹبال حکام نے چند روز بعد 2026 کی میزبانی کے لیے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات
 


 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں