غزہ: اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد شہید

غزہ: اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد شہید
کیپشن: image by facebook

غزہ :غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید چار نہتے فلسطینی شہید ہوگئے ،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

وزارت کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک 15 سال کا لڑکا بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔

شہید ہونے والے 15 سالہ لڑکے کی شناخت ھیثم الجمال کے نام سے ہوئی ہے جو غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر ہونے والے مظاہرے میں حصہ لے رہا تھا ، فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحد کےقریب مظاہرہ کیا تھا۔

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ چار ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچوں نے سیکڑوں ٹائر جلادیے ، اس سے قبل 14 مئی کو ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔