انجری مسائل،افغانستان کے وکٹ کیپر محمد شہزاد ورلڈ کپ سے باہر

انجری مسائل،افغانستان کے وکٹ کیپر محمد شہزاد ورلڈ کپ سے باہر

لندن :ورلڈ کپ کے دوران افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد زخمی ہونے کے باعث ایونٹ کے بقیہ مقابلوں سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد پاکستان کے خلاف وارم میچ میں ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے تاہم عالمی کپ کے اپنے پہلے دو مقابلوں میں انہوں نے افغانستان کی نمائندگی کی۔

افغانستان کی ٹیم مینجمنٹ نے گھٹنے کی انجری کے باعث ان کے متبادل کا اعلان کر دیا ہے، ان کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز اکرام علی خیل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔2015 کے عالمی کپ کے بعد سے محمد شہزاد افغانستان کے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے ایک روزہ میچز میں اب تک 1843 رنز بنائے ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی کپ 2019 میں ابتدائی دونوں مقابلوں میں افغانستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پہلے میچ میں افغانستان کو سری لنکا نے 34 رنز سے ہرا دیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں انہیں سات وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔