عید کی چھٹیاں ختم ،سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی

عید کی چھٹیاں ختم ،سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی

لاہور: عید کی چھٹیاں تو ختم ہوگئیں لیکن سرکاری ملازمیں کی موجیں ختم نہیں ہوئیں .

تفصیلات کے مطابق سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ۔افسران نے ایک اضافی چھٹی اپنی طرف سے منا لی۔ منگل سے عید کی چھٹیاں شروع ہو گئیں تھیں ۔ جبکہ سرکاری ملازمین میں سے ایک بڑی تعداد نے تو ہفتہ وار چھٹی سے آغاز کر دیا تھا ۔

منگل کو چھٹی کرنے والے ملازمین نے جمعہ کو آخری چھٹی کے بعد بھی ایک مزید چھٹی کو انجوائے کرنے کا پروگرام بنایا ، آج ہفتہ کے روز صوبائی سرکاری ملازمین کی دفاتر میں میں تعداد نہ ہونے کے برابر رہی ۔

اسطرح سرکاری ملازمین نے چار کی بجائے اس ہفتے چھ سے   نو چھٹیاں منائیں ۔سرکاری ملازمین کے چھٹیاں کرنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔