ننھے مداح سے بدسلوکی،سلمان خان نے اپنے سکیورٹی گارڈ کو تھپڑ رسید کردیا

ننھے مداح سے بدسلوکی،سلمان خان نے اپنے سکیورٹی گارڈ کو تھپڑ رسید کردیا

نئی دہلی: بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے ننھے مداح سے بد سلوکی کرنے پر سینکڑوں لوگوں کے سامنے اپنے سکیورٹی گارڈ کو تھپڑ رسید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان اپنے غصے اور سخت مزاج کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ یہ واقعہ دبنگ خان سلمان خان کی نئی فلم ”بھارت“ کے پریمئیر کے موقع پر پیش آیا جب انہوں نے اپنے ہی سکیورٹی گارڈ کو سینکڑوں مداحوں کی موجودگی میں تھپڑ رسید کر دیا۔

95d25f4c6fbacb59a7b7ea1719bf3140

سلمان خان کی جانب سے سکیورٹی گارڈ کو تھپڑ رسید کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی جسے کئی مرتبہ شیئر بھی کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنی نئی فلم ''بھارت'' کے پریمئیر میں شرکت کے لیے آرہے ہیں. انہیں دیکھنے کے لیے مداحوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے.

ان کی آمد کے ساتھ ہی مداحوں میں جوش و جذبہ بھی بڑھ جاتا ہے اور سکیورٹی گارڈ انہیں سلمان خان سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، سکیورٹی گارڈز سلمان خان کی راہ میں حصار بناتے ہیں، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک ننھا مداح سلمان خان کے پاس آنے کی کوشش کرتا ہے جسے سکیورٹی گارڈ روکتا ہے اور اسی دوران سلمان خان اپنے ننھے مداح سے بدسلوکی کرنے پر ایک سکیورٹی گارڈ کو تھپڑ رسید کر دیا جس کے بعد وہ سینما گھر چلے جائے۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی کچھ صارفین نے سلمان خان کے اس اقدام کو خوب سراہا جبکہ کچھ صارفین نے سینکڑوں مداحوں کے سامنے سکیورٹی گارڈ کو تھپڑ رسید کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔