امریکہ نے سعودی عرب کو اپنے انتہائی حساس اسلحہ تک رسائی دے دی

امریکہ نے سعودی عرب کو اپنے انتہائی حساس اسلحہ تک رسائی دے دی
کیپشن: image by facebook

نیویارک : امریکہ نے سعودی عرب کو اپنے انتہائی حساس اسلحے تک رسائی دیتے ہوئے آئندہ ہائی ٹیک بمب اور میزائلوں کے پرزے سعودی عرب میں بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو انتہائی حساس اسلحے تک رسائی دے دی ہے ، ٹرمپ انتطامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ امریکہ کے انتہائی حساس ہائی ٹیک بمب اور میزائلوں کے پرزے سعودی عرب میں تیار کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں سعودی عرب میں جلد ایک فیکٹری بھی لگائی جائے گی جہاں پر اس حساس اسلحے کو تیار کیا جائے گا ۔

امریکہ نے اپنی اسلحہ ساز کمپنی ریتھیون کو اس سلسلے میں حکم دیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں پلانٹ لگانے کے لیے ٹیم سازی کرے اور اس کے لیے تکنیکی افرادی قوت کو پورا کیا جائے۔