ورلڈ کپ : انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 387  رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ کپ : انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 387  رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by Cricinfo

کارڈیف:کرکٹ ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 387 رنز کا ہدف دے دیا ، جیسن رائے نے 153 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 287 رنز کا ہدف دے دیا ہے ، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر انگینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 386 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز جیس رائے نے 121 گیندوں پر 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیلی ۔

بریسٹو نے 50 گیندوں پر 6  چوکوں کی مدد سے 51 سکور کیے ، جوئے روٹ نے ایک چوکے کی مدد سے 29 گیندوں پر 21 سکور کیے ۔

جوئے بٹلر نے 44 گیندوں پر 2 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 64 سکور کیے ، مورگن نے 33 گیندوں پر 35 سکور کیے جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا ۔ووکس نے 8 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 18 سکور کیے ، پلنکٹ نے 9 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 27 سکور کیے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سیف الدین اور حسن مرزا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، مرتضیٰ اور رحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔