دبئی میں خوفناک بس حادثہ ، دو پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق ، 9 شدید زخمی

دبئی میں خوفناک بس حادثہ ، دو پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق ، 9 شدید زخمی
کیپشن: image by facebook

دبئی: دو پاکستانیوں سمیت 17 اماراتی شہری بس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک پر غلط لین پر آگئی جس کے نتیجے میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، بس میں سوار دو پاکستانی تارکین سمیت 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ٹریفک حادثے میں 9 افراد شدید زخمی ہوگئے ، بس دبئی سے مسقط کے لیے جا رہی تھی اور اس میں مختلف قومیت کے 31 افراد سوار تھے جس میں دو پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔

یو اے ای وزارت ٹرانسپورٹ نے دبئی سے مسقط کے لیے بس آپریشن ملتوی کر دیا ہے ۔