کورونا وائرس ،دنیا بھر میں متاثر ین کی تعداد 70 لاکھ 86 ہزار سے متجاوز

کورونا وائرس ،دنیا بھر میں متاثر ین کی تعداد 70 لاکھ 86 ہزار سے متجاوز

نیویارک :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ  86 ہزار سے زائد ہو گئی ۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 34 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 173 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 20 لاکھ سات ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ برازیل  میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 121 افراد موت کا شکار ہوئے۔

برازیل میں کیسز کی تعداد 6 لاکھ 91 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 37 ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس میں کورونا سے مزید 134 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 5 ہزار 8 سے تجاوز کر گئی۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ۔برطانیہ میں کورونا نے مزید 77 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 40 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ دو لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 57 ہزار سے زیادہ ہو گئی ۔جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی ۔پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار چار سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 515 ہو گئی ۔