مریم اورنگزیب کا ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دینے  کا مطالبہ

مریم اورنگزیب کا ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دینے  کا مطالبہ

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دینے اور کورونا علاج کے لئے ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعدادخوفناک شکل اختیارکررہی ہے .

کرونا کے علاج کی ادویات دکانوں سے غائب ہو رہی ہیں ے انہوں نے کہاکہ وزیر صحت عمران صاحب کورونا کے علاج اور اس سے بچاو کے لئے ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر صحت عمران صاحب ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی حکومتی ڈیسک یا کاونٹر قائم کرائیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیرِ صحت عمران صاحب کورونا علاج کی ادویات بغیرمنافع عوام تک پہنچاناہی لازمی بنائیں ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ بازاروں سے آکسی میٹر بھی غائب ہوگئے ہیں،کہیں وینٹی لیٹرز نہیں، کہیں پی پی ایز نہیں، کہیں آکسی میٹرز غائب ہیں،ہسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔