'زرعی شعبے کیلئے اعلان کردہ 50 ارب روپے کی جلد تقسیم ہو گی'

'زرعی شعبے کیلئے اعلان کردہ 50 ارب روپے کی جلد تقسیم ہو گی'
کیپشن: کاشتکاروں کی بجٹ سے متعلق قابل عمل تجاویز کو بجٹ میں شامل کریں گے، مشیر خزانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے زرعی شعبے کے لیے اعلان کردہ 50 ارب روپے کی جلد تقسیم کا اعلان کر دیا۔ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے فارمرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ، اقتصادی امور، مشیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے طور پر ملے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں اور کسانوں کی بھرپور مدد کی جائے گی، کاشتکاروں کی بجٹ سے متعلق قابل عمل تجاویز کو بجٹ میں شامل کریں گے۔

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو براہ راست ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، بجلی کے ٹیرف، کھاد پر ڈیوٹی اور زرعی قرضوں پر مارک اپ کم کریں گے، پچاس ارب کے زرعی پیکیج کی موزوں تقسیم کیلئے تجاویز کو خوش آمدید کہیں گے۔ کورونا وباء پر قابو پانے کے بعد زرعی شعبہ نمایاں ترقی کر سکتا ہے،